گورنر پنجاب کا جی ایس پی پلس سٹیٹس مشن جاری

Governor Punjab Europe tour
کیپشن: Governor Punjab Europe tour
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: گورنر پنجاب کا جی ایس پی پلس سٹیٹس میں توسیع کا مشن، چودھری سرور بلیجئم کے بعد ہنگری پہنچ گئے،ہنگری اورآسٹریا کی کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں۔
  تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب  سے ہنگری اورآسٹریا کی کاروباری شخصیات  نے ملاقات کی ،پاکستانی سفیر اعزاز احمد ، کورارڈینیٹر برائے اوورسیز فاروق ارشد  بھی ملاقات میں شریک تھے۔ گورنرپنجاب  کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس کے معاملے پر یورپی پارلیمنٹ سے رابطوں کاسلسلہ جاری ہے ،برسلز میں تین دن میں یورپی ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کرکے پاکستانی مؤ قف سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ  پاکستان نے افغانستان ، ہیومن رائٹس ، اقلیتوں اور خواتین کے حقوق کے حوالےسے اپنا موقف پیش کیاگیا۔  گورنر پنجاب  کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نیشنل کمیشن آن وویمن اسٹیٹس، بچوں کے حقوق کے لئے کمیشن قائم کیا جاچکاہے ،  پاکستان کا آئین ، حکومت اور سیاسی جماعتیں انسانی حقوق کے حوالے سے کمیٹڈ ہیں ۔

 دوسری جانب گورنر پنجاب چو دھری محمدسرور کا ہنگری ایئرپورٹ پہنچنے پر بھر پور استقبال کیا گیا، پاکستانی سفیر اعجاز احمد اور ہنگری فارن آفس کے حکام نے استقبال کیا۔ گورنر پنجاب ہنگری میں مختلف سرکاری حکام اورارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں کریں گے۔ ہنگری کے رکن یورپی پارلیمنٹ ارنو سکالر بیروس سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ سٹیٹ سیکرٹری فار ایڈ ٹرسٹن ازبے سے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کریں گے۔

گورنرپنجاب منسٹر آف پرائم منسٹر آفس جارج لے گلواز سے بھی ملاقات کریں گے، چودھری محمد سرور جی ایس پی پلس اور دیگر معاملات پر ہنگری کے حکام اورارکان پارلیمنٹ کو پاکستانی موقف سے آگاہ کریں گے، پاکستان اور ہنگری کے باہمی تعلقات پر بھی بات چیت ہوگی، گورنر پنجاب  ہنگری کے بعد اٹلی جائیں گے، اٹلی میں بھی مختلف ارکان پارلیمنٹ سے ملاقاتیں شیڈول کردی گئی ہیں۔