ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار عمران عباس نے زندگی کامیاب بنانے کے گُر بتا دیئے

Imran Abbas
کیپشن: Imran Abbas
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گارڈن ٹاؤن ( زین مدنی) دنیا بھر کے خوبصورت چہروں میں شمار کیے جانے والے پاکستانی اداکار عمران عباس نے سوشل میڈیا پر زندگی بہتر بنانے سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کردی۔

عمران عباس نے انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک سال کے دوران زندگی میں بہتر اور مثبت بدلاؤ لانے سے متعلق 8 ٹپس دی گئی ہیں,عمران عباس کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ '8 اصول جو آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں۔

ویڈیو میں تجویز کیا گیا ہے کہ بہتر اور مثبت زندگی حاصل کرنے کے لیے 'شکایت کے بجائے تعریف کریں اور روزانہ خوش قسمت ہونے پر شکر ادا کریں۔''تنہائی کو گلے لگائیں اور اس عمل میں اپنی تشکیل دوبارہ کریں۔''منفی لوگوں کو اپنی زندگی سے نکال دیں۔' 'اپنے خیالات پر قابو رکھیں، یاد رکھیں جو آپ بیج بوئیں گے منفی یا مثبت،  وہی اْگے گا۔''جو ہنر آپ سیکھنا چاہتے ہیں اْس پر اپنی پوری محنت لگا دیں۔' زندگی میں جو کچھ حاصل کرنے کا سوچا سب حاصل کریں اور پیچھے نہ ہٹیں۔''اپنے موڈ کو بہتر بنانے کے لیے روزانہ ورزش کریں۔''آخری مشورہ! اپنی ہر غلطی سے سیکھیں'

Sughra Afzal

Content Writer