ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی فلم ”سچ “کو دوبارہ نمائش کیلئے پیش کرنیکا فیصلہ

پاکستانی فلم ”سچ “کو دوبارہ نمائش کیلئے پیش کرنیکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی حسینی: سکاٹ لینڈ میں بنی پاکستانی فلم ” سچ “کو دوبارہ سے شہر لاہور سمیت ملک بھر میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی، فلم کامرکزی کردار سکاٹ لینڈ میں مقیم پاکستانی اداکارہ ماڈل ایلی سی اوراداکار اسد زمان نے نبھایا ہے۔


 تفصیلات کے مطابق  سکاٹ لینڈ میں بنی پاکستانی میگا بجٹ کی فلم ” سچ“جس کو پچھلے سال دوہزار انیس میں نمائش کے لئے ریلیز کیا گیا تھا اب اسے دوبارہ سے سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کیا جارہا ہے ۔فلم کی کاسٹ میں سکاٹ لینڈ میں مقیم پاکستانی اداکارہ و ماڈل ایلی سی ،اداکار اسد زمان،ہمایوں اشرف،جاوید شیخ،عظمیٰ گیلانی،نعمان مسعود،عائشہ ثناءاور فضیلہ قاضی شامل ہیں ۔

جبکہ فلم رومانٹک میوزیکل کہانی پر مبنی ہے جسے بڑی خوبصورتی سے فلمایا گیا ہے ۔فلم مکمل طور پر سکاٹ لینڈ میں شوٹ کی گئی ہے جسے ذوالفقار شیخ نے ڈائیریکٹ کیا ہے ۔ سینما گھروں میں فلموں کی کمی کے باعث دوبارہ سے اسے ریلیز کیاجائے گا جس کی تیاریاں شروع ہوگئیں ہیں۔

 دوسری جانب  داکار و ہدایتکار شان کے پاکستانی فلموں کو بہتر بنانے کے بارے میں خبروں کو انڈسٹری میں بے حد سراہا جا رہا ہے، شان کے والد مرحوم ریاض شاہد نے بھی اپنی فلموں کو فروغ دینے میں بہت محنت کی تھی، اب شان بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے معیاری فلمیں بنانے کے خواہشمند ہیں، فلم انڈسٹری کے دیگر فلمساز بھی معیاری فلموں کے بارے میں کام کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں اب فلم انڈسٹری کے بڑوں نے بھی سر جوڑ لئے ہیں کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر اب فلم انڈسٹری کو دوبارہ سے بحال کرنا ہے علا وہ ازیں یہ بھی معلوم ہواہے کہ بھارتی فلموں کے بائیکاٹ کے بعد شان نے اپنی فلموں کے کاموں میں تیزی لا دی ہے اور ان کی بھرپور کوشش ہے کہ وہ مزید تین نئی فلمیں شروع کریں کیونکہ دو فلمیں تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں اور مزید تین نئی فلموں سے کم از کم انڈسٹری میں رونقیں بڑھ جائیں گی اور شان کی دیکھا دیکھی مزید فلمساز بھی فلموں کا آغاز کریں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer