ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 فیض حمیدنےبانی کی بیوی کو استعمال کیا؟

Faiz Hameed, Bushra, City42, The Economist, ISI, Prime Minister Imran Khan
کیپشن: file photo

سٹی42:  برطانوی جریدے  دی اکانومسٹ کی رپورٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ فیض حمیدنےبانی کی بیوی کو  باریکی کے ساتھ استعمال کیا تھا۔
دی اکانومسٹ کی رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ   اگرچہ آئی ایس آئی نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کا رشتہ نہیں کرایا تھا، لیکن ایسے اشارے تھے کہ فیض حمید اس تعلق سے فائدہ اٹھا رہا تھا۔  
برطانوی جریدے کی رپورٹ میں سابق انٹیلی جنس سربراہ فیض حمید پر بشریٰ بی بی کو استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

دی اکانومسٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایسے اشارے تھے کہ فیض حمید اس تعلق سے فائدہ اٹھا رہا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ  بعض سینئر اہلکاروں حتیٰ کہ جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کو بھی شکایت تھی کہ عمران خان اپنی بیوی کی بات زیادہ سنتے ہیں۔

2019 میں اُس وقت  آئی ایس آئی کے سربراہ کی حیثیت سے کام کر رہے  موجودہ فیلڈ مارشل عاصم منیر آئی ایس آئی کی سربراہی سے ہٹائے جانے کو بھی بشریٰ سے جوڑا جاتا ہے کیونکہ عاصم منیر نے بشریٰ کی کرپشن کے شواہد  اس وقت وزیراعظم عمران خان کے سامنےرکھ دیئے تھے۔

دی اکانومسٹ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے کچھ رہنما سمجھتے  رہے ہیں اگر کوئی عمران خان کو فوج کے ساتھ مصالحت پر آمادہ کر سکتا ہے تو وہ بشریٰ بی بی ہی ہیں جو فوج سے مصالحت کی جانب جھکاؤ رکھتی ہیں لیکن عمران خان کے قریبی حلقوں کے مطابق ان کی بہن علیمہ خان سمیت پارٹی کے سخت گیر عناصر مصالحت کے خلاف ہیں۔