ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی کی حکومت میں حکومت بشریٰ کررہی تھی: تہلکہ آرارپورٹ

Bani PTI , Bushra Bibi, Adiala Jail, Ex Prime Minister, Black Goat
کیپشن: file photo

بانی نے اقتدار اور طاقت کے لیے اپنی پیرنی بشرٰیٰ سے شادی کی،دی اکانومسٹ کی رپورٹ

سٹی42: ایک لیڈنگ انٹرنیشنل میڈیا آؤٹ لیٹ نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے بانی چئیرمین نے اقتدار اور طاقت کے حصول کیلئے  بشری سے شادی کی تھی اور  بشریٰ نے پی ٹی آئی کے بانی کے دور میں تمام بڑے فیصلوں کی منظوری دی۔
نیوز آؤٹ لیٹ دی اکانومسٹ کی تحقیقاتی رپورٹ مین لکھا گیا ہے کہ  قرون وسطیٰ کی شاہی عدالتوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے والی ایک کہانی میں، پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر زندگی سے بڑی شخصیات کا غلبہ تھا، ایک "روحانی صوفی"، سابق کرکٹر  وزیر اعظم بنے۔

میگزین نے بانی کی بشری کےساتھ شادی کے پس پردہ عوامل کی اس تحقیقاتی رپورٹ کو "پاکستان کا گیم آف تھرونز" قرار دیا ہے اس کے مرکزی کردار ہیں: دی میسٹک: بشریٰ ، جیل میں قید سابق وزیر اعظم عمران خان کی خفیہ بیوی۔

Caption  بانی کی بیوی بشریٰ کی طاقت کے متعلق دی اکانومسٹ کی سٹوری کا ٹائیٹل؛   دی اکانومسٹ کے سینئیر جرنلسٹ کی لکھی ہوئی تحقیقاتی رپورٹ شائع ہوتے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ پی ٹی آئی کی طرف سے اس سٹوری پر اب تک کوئی رسمی ردعمل نہیں آیا البتہ پشاور میں سابق وزیر اعلیٰ کے ایک ترجمان  بیرسٹر سیف نے اس تحقیقاتی رپورٹ کا جواب دینے کی اپنی سی کوشش کی ہے۔

دی اکانومسٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا، بشریٰ اپنے "روحانی اثر و رسوخ" اور پردہ پوشی کی وجہ سے جانی جاتی ہے۔  انہیں بانی کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی کے اندر پردے کے پیچھے اہم طاقت چلانے والے جدید دور کے اوریکل کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔

تجربہ کار صحافی اوون بینیٹ جونز کی تحریر کردہ رپورٹ کے مطابق، خان  (بانی پی ٹی آئی)کے اندرونی حلقے کے متعدد ذرائع نے بشریٰ کے کردار کو "رسمی" سے کہیں زیادہ بیان کیا۔

اس کا  "روحانی مشورہ"  اتنا غالب تھا کہ، میگزین میں نقل کیے گئے پی ٹی آئی کے ایک اندرونی  ذریعہ کے الفاظ میں، "اس کی منظوری کے بغیر کوئی بھی بڑا کام نہیں ہوا - یہاں تک کہ وزیر اعظم کا جہاز بھی ٹیک آف نہیں ہوا۔"

"بشریٰ کی جادوئی سرگرمیوں کی بہت سی تفصیلات  بظاہرعمران خان فیملی کے ان افراد کی طرف سے آتی ہیں جو ان کے آنے کے بعد اپنے اثر و رسوخ سے محروم ہو گئے تھے۔ لیکن وہ جو تصویر بناتے ہیں وہ تفصیلی ہے۔ کئی بار جب وہ جادو کے کلام کے نعرے لگا رہی تھیں۔ ذریعہ نے بتایا،  پھر پرندوں کے کھانے کے لیے چھت پر پھینک دیا گیا۔

دی اکانومسٹ کے آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ مبینہ طور پر حساس معلومات بشریٰ کو بیچوانوں کے ذریعے پہنچائی گئیں، جن میں بعض اوقات حاضر سروس سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہوتے تھے۔

اس کے بعد وہ یہ معلومات عمران خان کو "الہی الہامی بصیرت" یا "روحانی وجدان" کے طور پر پیش کرتی تھی۔  اس طرح اس کی اتھارٹی کو تقویت ملتی گئی۔

وزیراعظم بننے کے لئے بانی کا بشریٰ سے ملاپ ضروری تھا

دی اکانومسٹ نے یہ بھی نوٹ کیا کہ بشریٰ ، جو ایک طویل عرصے سے عقیدے کا علاج کرنے والی اور روحانی عامل کی حیثیت سے مشہور رہیں، اس نے مبینہ طور پر خان کو ان کی 2018 کی شادی سے پہلے بتایا تھا کہ ان کے لیے وزارت عظمیٰ کے عہدے پر پہنچنے لیے ان کا "اتحاد" ضروری تھا - ایک پیشین گوئی جو بعد میں اس سال کے آخر میں بانی کے وزیراعظم منتخب ہونے پر سچ ثابت ہوئی۔

عملے اور قریبی معاونین کا حوالہ ایک ایسے ماحول کو بیان کرتے ہوئے دیا گیا ہے جس میں بشریٰ کی رہنمائی کے ذریعے تقرریوں، روزمرہ کے نظام الاوقات، اور یہاں تک کہ سیاسی حکمت عملی کو معمول کے مطابق (بشریٰ کی طرف سے)  فلٹر کیا جاتا تھا۔

پی ٹی آئی کی کئی سینئر شخصیات مبینہ طور پر اس بات پر مایوس ہو گئیں کہ وہ  (بانی) میرٹ کی بجائے صوفیانہ طرز حکمرانی کے طور پر دیکھتے ہیں۔

دی اکانومسٹ میگزین نے بشریٰ کے اثر و رسوخ کو عمران خان کے دفتر میں رہنے کے وقت کی ایک وضاحتی - اور سب سے زیادہ متنازعہ - خصوصیات کے طور پر پیش کیا ہے، جس میں ایک ذریعہ دی اکانومسٹ کو بتاتا ہے: "وہ تقریباً ہر چیز پر حتمی لفظ بن گئیں۔"


پی ٹی آئی کا اصرار ہے کہ بشریٰ کے سپیل کاسٹنگ (سحر طاری کرنے) کی کہانیاں غیر مصدقہ کہانیاں ہیں جو ناراض سابق ملازمین نے پھیلائی ہیں۔

بانی پی ٹی آئی نے اقتدار اور طاقت کے لیے اپنی پیرنی بشرٰی سے شادی کی

دی اکنامسٹ رپورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات میں دی اکانومسٹ کے سینئیر جرنلسٹ نے بتایا بانی پی ٹی آئی نے درحقیقت  اقتدار اور طاقت کے لیے اپنی پیرنی بشرٰی سے شادی کی۔

 دی اکانومسٹ گروپ کے ڈیجیٹل میگزین 1843 میں بشریٰ سے متعلق تہلکہ خیز رپورٹ جب سے شائع ہوئی ہے یہ سوشل میڈیا میں وائرل ہے اور اس پر بہت زیادہ ڈسکس کیا جا رہا ہے۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی پیرنی نےبانی پی ٹی آئی کی ذاتی زندگی، سیاست پر عملیات اور جادو ٹونے کا رنگ چڑھایا، بانی نے بھی دنیاوی کامیابی کے لیے پیرنی کی ہر بات پرعمل کیا یہاں تک کہ اقتدار اور طاقت کے لیے اپنی پیرنی بشرٰی سے شادی تک کرڈالی۔

دی اکنامسٹ نے لکھا گھریلو ملازمین نے بشریٰ کے عملیات کے لیے بازار سے چیزیں لانے کا بتایا، بشریٰ گوشت، کالے جانور کے سراور کلیجی منگواتی تھیں اور عملیات سےسابق اہلیہ ریحام خان کی بدروحیں دور کرتی تھیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیراعظم بننےکےبعد بھی بانی عملیات،توہم پرستی کےخرافات کا شکار رہے، میرٹ کے محض نعرے تھے ، ریاستی امور میں بشریٰ حرف آخر سمجھی جاتی تھیں، بشریٰ نے تقرریوں، روزمرہ فیصلوں، سفر کے اوقات پر بھی عملیات کارنگ چڑھایا، ان کی اجازت کےبغیروزیراعظم کا طیارہ اڑان نہ بھرتا تھا۔

رپورٹ میں مزید یہ بھی لکھا گیا  کہ وزیراعظم ہونے کے دوران بانی پی ٹی آئی کا ہر عمل اور شیڈول پیرنی کے تابع تھا۔

ڈیجیٹل میگزین رپورٹ میں بتایا گیا جہانگیر ترین کوجادو،عملیات کی نشاندہی پرپارٹی سیاست سےباہرکیاگیا، جہانگیرترین نےبشریٰ سے پہلی ملاقات کے بعد خدشہ ظاہر کیا تھا کہ انہیں فارغ کر دیا جائے گا، انھوں نے پہلی ملاقات میں جہانگیرترین سے کہا میں نے سفید لباس پہنا ہوا ہے تاکہ آپ مجھے کالا جادو والی عورت نہ سمجھیں،رپورٹ

رپورٹ میں لکھا گیا کہ بشریٰ کے حکم پر وفادار و قریبی ساتھی، دیرینہ گھریلوملازمین یکےبعد دیگرے فارغ کیےگئے۔

دی اکنامسٹ کا کہنا تھا کہ عون چودھری کو بانی نے وزارت عظمیٰ کی تقریب حلف برداری میں آنے سے روکا، عون چوہدری کوبتایاگیا بشریٰ نے خواب دیکھا ہے اگر آپ حلف برداری میں آئے تو وہ نہیں آ سکیں گی، بانی نے حلف برداری سے چند گھنٹےپہلے عون چوہدری کو نہ آنےکا ٹیکسٹ میسج کیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کچھ انٹیلی جنس عناصر نے بشریٰ اور ان کے پیروں کے ذریعے بانی تک اندرونی معلومات پہنچائیں، ان کو سیاست، افراد سے متعلق چند بڑی باتیں رازداری سے بتائی گئیں، انھوں نے حاصل معلومات تک رسائی یا علم کو روحانی کرامات کے طور پر ظاہر کیا۔

رپورٹ میں وزرا اور وزیراعظم ہاؤس کا عملہ کہتا تھا بانی نے فرسٹ لیڈی کو بہت زیادہ طاقت دے رکھی ہے ، سینیٹر فیصل واوڈا نے بھی ریاستی امور میں بشریٰ کے حد سے زیادہ عمل دخل کا بتایا۔

ڈیجیٹل میگزین رپورٹ میں کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل باجوہ سے ون آن ون ملاقات میں بھی بشریٰ موجود تھیں، بانی اور جنرل باجوہ کی ملاقات میں بھی زیادہ وقت بشریٰ بولتی رہیں جبکہ  بشریٰ  کی کرپشن رپورٹ کرنے پر بانی نےاُس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم منیرکو عہدے سے ہی ہٹا دیا تھا۔

وہ   عاصم منیر جنہیں بشریٰ نے آئی ایس آئی کی قیادت سے ہٹوایا تھا، وہ مئی میں انڈیا کے ساتھ تاریخ کا رخ بدل دینے والی جنگ جیتنے کے بعد اب فیلڈ مارشل بن چکے ہیں اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے پہلے مشترکہ کمانڈر انچیف بن رہے ہیں۔


رپورٹ کے مطابق پیرنی بشریٰ  نے بانی کے اہم دوستوں اور اتحادیوں کو ناراض کیا، بانی پی ٹی آئی توہم پرستی میں پڑے رہے،ایک کروڑ گھر،لاکھوں نوکریوں کاوعدہ پورا نہ کیا۔

دی اکنامسٹ نے لکھا بانی اور ان کی اہلیہ پر کرپشن کیسز ایماند رسیاست کے نعروں کی نفی ہیں، اقتدار میں آنے کے بعد بھی بانی کے فیصلے توہم پرستی،ذاتی پسند نہ پسند پرمبنی تھے۔

9 مئی کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ 9 مئی تشدد اور فوجی تنصیبات پر حملوں سے بانی اور ان کی پارٹی کا کردار متنازعہ ہوا۔

بشریٰ کے کوئین میری کالج میں پڑھنےکاکوئی ریکارڈنہیں ملا

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ کوئین میری کالج لاہور میں بشریٰ  اور مریم وٹو کی تعلیم کا ریکارڈ بھی نہیں ملا۔ بانی کے ساتھ تعلق نے بشریٰ کو سیاسی اورعوامی زندگی میں اہم مقام دلوایا، کچھ حلقوں نے بشریٰ پر جادوٹونے کے الزامات بھی لگائے جبکہ ان کی مبینہ سرگرمیوں کی وجہ سےسیکڑوں سنسنی خیز خبریں اور یوٹیوب ویڈیوز بنیں۔

رپورٹ میں لکھا ہے  کہ ڈرائیورنے بتایا انہیں روزانہ کالے بکروں کے کٹے ہوئے سر لانے کا کہاجاتا تھا۔ بانی کی زندگی میں بشریٰ کا کردار"لیڈی میکبتھ"۔ جیسا تھا; ایک جادوگرنی جو قوم کے ہیرو کو مسحور کر کے اسے اپنی مرضی کے مطابق چلا رہی تھی۔

Caption a آج کل پی ٹی آئی کے بانی اور ان کی بیوی بشریٰ دونوں اڈیالہ جیل میں کرپشن کے جرم میں قید کی سزائیں کاٹ رہے ہیں  اور دونوں پر سنگین نوعیت کے کئی مقدمات ابھی زیر سماعت ہیں۔