ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی کی سیکیورٹی میں مزید بہتری کا فیصلہ

پنجاب یونیورسٹی کی سیکیورٹی میں مزید بہتری کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب یونیورسٹی کی سیکیورٹی میں مزید بہتری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

230 مزید سیکیورٹی اہلکار بھرتی کیئے جائیں گے، جن میں 227 مرد اور 3 خواتین سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں، بتایا گیا ہے کہ اہلکاروں کو عارضی بنیادوں پر صرف 3 ماہ کیلئے بھرتی کیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ سیکیورٹی سٹاف کی کمی کے باعث یونیورسٹی کے داخلے کیلئے صرف 3 گیٹ استعمال کیئے جا رہے ہیں، جس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یونیورسٹی کی سیکیورٹی میں مزید بہتری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

گزشتہ روز پنجاب کے تمام سرکاری و نجی سکولوں میں سکیورٹی اقدامات سخت کرنے کا حکم بھی جاری کیا گیا تھا۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اس حوالے سے مراسلہ جاری کیا تھا، جس میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں سکیورٹی پروٹوکول پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت کی گئی۔