راؤ دلشاد:انجینئرنگ کے شعبے میں کیریئر بنانے والے نوجوانوں کے لیے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سےبھرتیوں کی پابندی ختم کردی گئی، جس کے بعد ملک بھر کے ینگ انجینئرز کے لیے نئے مواقع کھل گئے ہیں.
ضروری تکنیکی اورپراجیکٹ سٹاف کی بھرتی کی اجازت مل گئی،پابندی کےخاتمےسےترقیاتی منصوبوں کی رفتارمیں بہتری لائی جاسکتی ہے،کابینہ کی انجینئرز،سپروائزرز،ڈیزائن سٹاف سمیت اہم آسامیاں پُرکرنیکی منظوری دے سی گئی،سرکاری منصوبوں میں تاخیرکےخدشات دورکرنے کیلئےبھرتیوں کی اجازت دی گئی،بھرتیوں کا عمل میرٹ اور شفاف طریقہ کار کے تحت ہوگا۔
ای سی ایس پی کامقصدسرکاری منصوبوں کیلئےماسٹرپلاننگ اورانجینئرنگ ڈیزائن تیارکرناہے،کمپنی ترقیاتی منصوبوں کی ٹیکنیکل سپروژن اور کوالٹی کنٹرول کی ذمہ داری بھی نبھاتی ہے،کمپنی سرکاری محکموں کو پروجیکٹ مینجمنٹ اور انجینئرنگ مشاورتی خدمات فراہم کرتی ہے،کمپنی بی او ٹی، پی پی پی اور ڈونر فنڈڈ منصوبوں کیلئے ٹیکنیکل رہنمائی بھی فراہم کرتی ہے۔