ویکسین لگانے کی مہم ناکام؛ 4 لاکھ کے قریب لاہوریئے محروم

Corona Door to Door Vaccination
کیپشن: Vaccination
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زاہد چودھری)محکمہ پرائمری ہیلتھ کی ناقص حکمت عملی، گھر گھر کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا ہدف حاصل نہ ہوسکا،ساڑھے 12لاکھ لاہوریوں کو ویکسین لگانے کا ہدف صرف 69فیصد ٹارگٹ پورا ہوسکا،پونے 4لاکھ لاہوریئے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین سے بدستور محروم ہیں۔
 کورونا وبا کی موثر روک تھام کے لئے جاری ویکسی نیشن مہم کو فعال بنانے کیلئے ریچ ایوری ڈور مہم چلائی گئی۔مہم میں ساڑھے 12 لاکھ شہریوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ تاہم مہم کے دوران صرف 69 فیصد شہریوں کی ویکسی نیشن ہو سکی ہے اور 31 فیصد شہری بدستور کورونا سے بچاؤ کی ویکسین سے محروم ہیں۔

محکمہ پرائمری ہیلتھ کی ناقص پلاننگ اور نامکمل انتظامات کےساتھ شروع کی گئی، ریچ ایوری ڈور مہم کے دوران مقررہ ہدف حاصل نہ ہونے پر اب گھر گھر کورونا ویکسین مہم کا دوسرا فیز شروع کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ساڑھے 12 لاکھ لاہوریوں کو کوروناسے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم میں پونے 4لاکھ لاہوریوں کو تاحال ویکسین نہیں لگ سکی۔

واضح رہے کہ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer