ہانیہ عامر کی فلموں میں واپسی، نیا ٹیزر جاری

Hania Amir
کیپشن: Hania Amir
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ہانیہ عامر 3 سال بعد فلم  "پردے میں رہنے دو" سے بڑے پردے پر واپسی کررہی ہیں جس کا 12 مصالحوں سے بھرپور ٹیزرگزشتہ روز ریلیز کیا گیا۔
وجاہت رؤف کی اس فلم کے ٹیزر کا آغاز ہی خاصے دھوم دھڑکے سے ہوتا ہے ۔ایک منٹ 9 سیکنڈ دورانیے کے اس ٹیزر کے بیشترمناظرمیں ہانیہ اورعلی رحمان کو ہی دکھایا گیا  ہے اور اس دوران آپ کو اردواور پنجابی کے مکس تڑکے کے ساتھ بھنگڑا سونگ بھی دیکھنے کو ملے گا۔پردے میں رہنے دوکی کہانی محسن علی نے تحریر کی ہےاورڈائریکٹروجاہت رؤف ہیں جنہوں نے اہلیہ شازیہ وجاہت کے ساتھ مل کر فلم کو پروڈیوس بھی کیا ہے۔

اس فلم سے ہانیہ عامر تقریبا 3 سال کے بعد سنیما اسکرین پرنظرآئیں گی، اس سے انہوں نے سال 2018 میں آئی ایس پی آر کے اشتراک سے بنائی گئی فلم ‘ پروازجنوں’ میں کام کیا تھا، بعد ازاں وہ ‘لوڈ ویڈنگ’ اور ‘سُپراسٹار’ میں بھی مختصر کردار میں نظرآئی تھیں۔ جاوید شیخ ، ہانیہ اورعلی رحمان کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں نورالحسن، منزہ زہرہ، سعدیہ فیصل، سمیت دیگر شامل ہیں۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر