ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سموگ یا آلودگی؟ صوبائی وزیر ماحولیات نے نئی بحث چھیڑ دی

Environment Minister of Punjab
کیپشن: Mohammad Rizwan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر ماحولیات محمد رضوان نے سموگ کو آلودگی قرار دیدیا، وزیر ماحولیات پنجاب محمد رضوان نے کہا کہ تنقیدکرنے والے سن لیں کہ گزشتہ دو سال اسموگ نہیں تھی، گزشتہ دو سال ایک سیکنڈ بھی اسموگ نہ ہونے کی وجہ کورونا لاک ڈاؤن تھا، سچی بات یہ ہے کہ دو سال موسم بھی اچھا تھا، اسکول دفاتر بھی بند تھے۔
محمد رضوان کا کہنا تھا کہ آلودگی کی وجہ ہوا میں نمی اور درجہ حرارت کم ہونا ہے، کسی جگہ راتوں رات تبدیلی کبھی نہیں آتی، جب تک معاشرہ ساتھ نہ دے حکومتیں آلودگی کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔
دوسری طرف وزیر ماحولیات پنجاب کی جانب سے پنجاب میں اسموگ کو آلودگی قرار دینے سے متعلق سوال پر ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور کا کہنا تھا کہ وزیر ماحولیات محمد رضوان کا بیان ایک تکنیکی بحث ہے، وزیرماحولیات اگر سمجھتے ہیں کہ یہ اسموگ نہیں ہے تو وہ ٹھیک کہتے ہوں گے، لیکن اسموگ کو کسی نام سے بھی پکاریں ہمیں اس پر قابو پانا ہے۔ 

یاد رہے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئےصوبائی وزیر تحفظ ماحولیات محمد رضوان نے دعویٰ کیا تھا کہ پچھلے دو سال سےلاہور سمیت پنجاب بھر میں سموگ نہیں ہوئی۔ میں افسوس سے یہ کہنا چاہیوں گا اپنے ان دوستوں کو  کہ ان کو احساس نہیں ہے کہ ایئر کوالٹی مانیٹر زکو کیسے نصب کیا جاتا ہے، ہم ایک پلان شروع کرنے لگے ہیں جس میں ان کو ایجوگیٹ کیا جائے گا اور اس کی خصوصیات بارے بتائیں گے۔