ویب ڈیسک : برطانوی شہر لیورپول میں ہسپتال کے باہر گاڑی میں دھماکا، 1 شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکا ٹیکسی میں ہوا، مرنے والا شخص مسافر جبکہ زخمی ہونے والا ٹیکسی کا ڈرائیور تھا۔ پولیس نے دھماکے کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق مبینہ ملزمان کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا۔
زیرحراست افراد کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ دھماکے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ۔سیکورٹی ادارے اس حوالے سے تحقیقات میں مصروف ہیں۔