تحریک انصاف لاہور کی تنظیم سازی ’’مشن امپاسیبل‘‘ بن گئی

 تحریک انصاف لاہور کی تنظیم سازی ’’مشن امپاسیبل‘‘ بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) پی ٹی آئی لاہور کا تاج کس کے سر سجایا جائے؟ قیادت فیصلہ نہ کرسکی، لاہور کو دو حصوں میں تقسیم کرنا ہے یا ایک رکھنا ہے اس حوالے سے بھی بات کنارے نہ لگ سکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی میں گروپ بندی کے باعث ہر دھڑا اپنے اپنے امیدوار کو آگے لانے کیلئے کوشاں ہے، جس کے باعث فیصلہ کرنے میں قیادت کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ مرکز جلد از جلد تنظیم سازی مکمل کرنے کا خواہاں ہے، جنوبی لاہور کی صدارت کیلئے اعجاز ڈیال بمقابلہ ظہیر عباس کھوکھر مدمقابل ہیں۔ شمالی لاہور کیلئے 5 امیدوار میدان میں ہیں جس میں مہر واجد عظیم بمقابلہ غلام محی الدین دیوان شمالی لاہور میں وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز بمقابلہ جمشید اقبال چیمہ اور میاں اکرم عثمان شامل ہیں۔

  جنوبی لاہور کے جنرل سیکرٹری لاہور کیلئے ایم پی اے ندیم عباس بارا جبکہ شمالی لاہور کیلئے وائس چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل ناصر سلمان بمقابلہ عرفان حسن ہیں جبکہ ولید اقبال بھی لاہور کی صدارت کی دوڑ میں شامل ہیں، سنٹرل پنجاب نے مرکز کو 10 نومبر تک نام فائنل کرکے دینا تھے جو تاحال فائنل نہیں ہوسکے۔

Sughra Afzal

Content Writer