سابق وزیر خزانہ کے اکاؤنٹ سے بھاری رقم حکومت پنجاب کو منتقل

سابق وزیر خزانہ کے اکاؤنٹ سے بھاری رقم حکومت پنجاب کو منتقل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: اسحاق ڈار کے اثاثہ جات ضبط کرنے کا معاملہ، سابق وزیرخزانہ کے اکاؤنٹ سے 36 کروڑ 58 لاکھ روپے حکومت پنجاب کو ٹرانسفرکردئیے گئے۔

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کے اثاثہ جات حکومت پنجاب کو منتقل کا حکم دیا تھا،  زرائع کے مطابق اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس سے 36 کروڑ 58 لاکھ روپے کے فنڈز حکومت پنجاب کے اکاؤنٹ میں منتقل کردیے گئے ہیں، ضلعی انتظامیہ لاہور نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کو اس حوالے سے آگاہ کردیا۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے اس ضمن میں فنانس ڈیپارٹمنٹ سے رقم جمع کروانے کے لیے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کرلی ہیں، ڈپٹی کمشنرکا کہنا ہے کہ بینک اکاؤنٹس تفصیلات موصول ہوتے ہی پیسے متعلقہ اکاؤنٹس میں منتقل کردیے جائیں گے۔