ویب ڈیسک: پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے اپنے معذور ملازمین کے لیے خصوصی الاؤنس 4 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار روپے ماہانہ مقرر کردیا ۔
پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے اپنے معذور ملازمین کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے ان کے خصوصی کنوینس الاؤنس میں نمایاں اضافے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
پیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری کے بعد جاری کیے گئے آفس آرڈر میں بتایا گیا ہے کہ معذور ملازمین کا ماہانہ الاؤنس 4ہزار روپے سے بڑھا کر6 ہزار روپے مقرر کر دیا گیا ہے، اس فیصلے کے تحت ملازمین کے ماہانہ الاؤنس میں 2ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس نئے الاؤنس کا اطلاق پچھلی تاریخ یعنی یکم جولائی 2025 سے ہوگا، ملازمین کو بقایا جات بھی ادا کیے جائیں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ خصوصی کنوینس الاؤنس صرف ان ملازمین کو دیا جائے گا جنہیں مستند طبی بورڈ کی جانب سے باقاعدہ طور پر معذور قرار دیا گیا ہو۔