سٹی 42: لیسکو کی نیاز بیگ کے علاقے میں بجلی چوری کیخلاف بڑی کارروائی کی گئی
کارروائی کے دوران سافٹ انڈسٹری میں لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی، ایکسیئن شاہ پور ثناء محمد کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں سافٹ ویئر کی مدد سے بجلی چوری کی گئی،بجلی چوری کرنے پر انڈسٹری کا کنکشن منقطع کر دیا گیا،مقدمہ درج کروا کر لاکھوں روپے کا ڈی بل چارج ہوگا،
لیسکو چیف کی ہدایت پر ایس ای جمشید زمان اور ایکسیئن ثناء محمد نے کارروائی کی،ریجنل مینجر محمد رشید اور ایکسیئن عامر اکرام بھی چھاپہ مار ٹیم میں شامل تھے
Stay tuned with 24 News HD Android App