ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو ٹیم پرملزمان کی اندھا دھند فائرنگ

لیسکو ٹیم پرملزمان کی اندھا دھند فائرنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شاہدسپرا : لیسکو کی نشتر کالونی سب ڈویژن پر غنڈہ عناصر نے حملہ کر دیا اورشدید فائرنگ کی گئی۔

تفصیلات لے مطابق لیسکو ٹیم نادہندگان کے خلاف کارروائی کرکے دفتر پہنچی۔دو نامعلوم مسلح افراد ٹیم کا پیچھا کرتے ہوئے دفتر پہنچ گئے۔لیسکو ٹیم کے گیٹ بند کرنے پرملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔ملزمان کی جانب سے فائر کی گئی 5گولیاں دفتر کے دروازے پر لگیں۔فائرنگ کے واقعہ میں لیسکو کا عملہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئر محمدرمضان بٹ نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور ملزمان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی ہدایت کردی۔

انجینئر محمدرمضان بٹ کا کہنا ہے کہ ملزمان کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔