ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آنیوالی کوسٹر کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 6 شدید زخمی

حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آنیوالی کوسٹر کو حادثہ، 2 افراد جاں بحق، 6 شدید زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :حویلی کہوٹہ سے واہ کینٹ ضلع راولپنڈی آنے والی مسافر کوسٹر تولی پیر کے مقام پر حادثہ کا شکار ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق حادثہ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں گاڑی کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔

وزیر امور کشمیر کے دورہ کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں خلل واقع ہوا، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں، زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔