ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حساس ادارے کے دفتر پر حملہ، مرکزی ملزموں پر  آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ بنے گا

Army Act, Faisalabad, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کرنے کے معاملے میں مرکزی ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

 ذرائع کے مطابق فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے معاملے میں مرکزی ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمہ کی تیاری کی جا رہی ہے، مرکزی ملزمان میں علی افضل ساہی،فیض اللہ کموکا،صاحبزادہ حامد رضا شامل ہیں۔ ملزمان میں بلال اشرف بسرا ،ڈاکٹر اسد معظم ،جنید افضل ساہی سمیت حسن ذکاء خان نیازی، حاجی ایاز ترین خان بھی مرکزی ملزمان میں شامل ہیں۔