ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان کی موجودہ صورتحال پر آئی ایم ایف کا اہم بیان

پاکستان کی موجودہ صورتحال پر آئی ایم ایف کا اہم بیان
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کا کہنا ہےکہ پاکستان میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کا جائزہ لے رہے ہیں، امید ہے آگے بڑھنےکا ایک پر امن راستہ تلاش کیا جائےگا۔

نمائندہ آئی ایم ایف ایستر پیریز کا کہنا ہےکہ بیرونی شراکت داروں کی جانب سے پاکستان کی مالی معاونت کےاعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں،   آئی ایم ایف بقیہ ضروری فنانسنگ کی یقین دہانیاں حاصل کرنےکا منتظر ہے۔نمائندہ آئی ایم ایف کے مطابق نویں اقتصادی جائزے میں نظرثانی شدہ پالیسی فریم ورک پر عمل درآمد اہم ہوگا، فروری میں پیش کردہ منی بجٹ اور  توانائی کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ اہم  اقدامات ہیں، درآمدی پابندیوں میں کمی، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ اور کمزور طبقے کی مدد معاشی استحکام کے لیے اہم ہیں۔

ایستر پیریز کا کہنا ہےکہ شراکت داروں کی جانب سے مالی اعانت میکرو اکنامک استحکام کے دوبارہ حصول کے لیےکلیدی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer