عمران خان نے جلسوں میں آمدورفت کیلئے سکیورٹی مانگ لی

عمران خان نے جلسوں میں آمدورفت کیلئے سکیورٹی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم عمران خان  نے پاکستان کے مختلف شہروں میں جلسوں میں آمدورفت کے لیے سکیورٹی مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف چیئرمین سیکریٹریٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو خط لکھ دیا ۔خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو سکیورٹی خطرات لاحق ہیں، سابق وزیر اعظم کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر انٹری اور ایگزٹ کے لیے چائنہ گیٹ کے استعمال کی اجازت دی جائے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے اے ایس ایف سے بھی سابق وزیر اعظم کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کی درخواست کی گئی ہے۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے  سکیورٹی خطرات کے پیش نظر سابق وزیر اعظم عمران خان کے لیے ائیر پورٹس پر وی آئی پی پروٹوکول مانگ لیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست کی گئی ہے کہ عمران خان کو اسلام آباد ائیرپورٹ پر انٹری اور ایگزٹ کے لیے چائنا گیٹ کے استعمال کی اجازت دی جائے۔