پی ایس ایل کے بقیہ میچز، اگلے دو روز انتہائی اہم

 پی ایس ایل کے بقیہ میچز، اگلے دو روز انتہائی اہم
کیپشن: PSL Matches
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے انعقاد کا معاملہ، پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے اگلے دو روز انتہائی اہم ہیں۔

ذرائع  کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں لیگ کے بقیہ میچز کے انعقاد کے لئے پر امید ہیں۔ متحدہ عرب امارت میں میچز کے انعقاد کے لئے مثبت اشارے مل رہے ہیں، پی سی بی لیگ کے بقیہ 20 میچز کے لیے ابو ظہبی متوقع وینیو  ہوسکتا ہے۔ ایمریٹس بورڈ اور حکومت سے گرین سگنل ملنے کے بعد میچز کوری شیڈول کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق لیگ 20 جون تک مکمل کرنے کے لئے دو سے تین ڈبل ہیڈر کرانے کی تجویز زیر غورہے۔

پی سی بی کو ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے عید کی تعطیلات کے ختم ہو نے پر حتمی جواب ملے گا۔عید کے بعد متحدہ عرب امارات میں کل سے دفاتر کھل رہے ہیں۔ پی سی بی نے لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کے لئے ایمریٹس کرکٹ بورڈ سے رابطہ کر رکھاہے۔ ایمریٹس کرکٹ بورڈ کو میچز کی میزبانی کے لئے موجودہ صورتحال میں کلئیرنس درکار ہے۔ پی سی بی کا اعلی سطحی وفد چار روز سے ایمریٹس میں موجود ہے۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کی بھی آئندہ  چند روزمیں انگلینڈ سے واپسی متوقع ہے۔ ایمریٹس میں اجازت نہ ملی تو کراچی بطور بیک اپ آپشن استعمال کیا جائے گا۔ اس صورتحال میں پی سی بی دوبارہ این سی او سی سے رابطہ کرے گا۔