برائلر مرغی کے گوشت کی آسمان سے باتیں کرتی قیمت،دکانداروں نے بھی سر پکڑ لئے

broiler meat
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42:عید کے موقع پر شہر بھر میں منافع خور مافیا سرگرم،عوام سے من مانے ریٹ وصول  کیے جانے لگے۔

 تفصیلات کے مطابق  عید کے موقع پر شہر بھر میں منافع خور مافیا نے پنجے گاڑ لئے مٹن اور بیف کے بھی زا ئد دام وصول کیے جانے لگے،مٹن سرکاری ریٹ 900 روپے کے بجائے 1200 سے 1500 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگا جبکہ بیف کا سرکاری ریٹ 450  روپے ہے لیکن  600 سے 700روپے فی کلو میں فروخت جاری ہے۔

دوسری جانب عید کے تیسرے روز بھی شہری مہنگے داموں سبزیاں اور پھل خریدنے پر مجبور ہیں،شہر کی سبزی و فروٹ منڈیوں میں بھی منافع خور مافیا لے لگام ہو گیا۔سرکاری نرخ نامے کے بجائے شہریوں سے منہ مانگے دام وصول کیے جانے لگے جبکہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے انتظامیہ کا کچھ پتہ نہیں۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں کا بھی یہی حال ہے،  مرغی کا گوشت 430 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہےجبکہ مرغی کا صافی گوشت 500 سے 525 روپے فی کلو کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں کی وجہ سے قیمتوں میں اتار چڑھاؤ نہیں ہے، پیر سے مارکیٹ کھلے گی جس کے بعد نیا ریٹ آئے گا،قیمتیں زیادہ ہونے کی وجہ سے فروخت میں کمی آئی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر میں جو چیز بھی لینے جاؤ من مانے ریٹ لیے جاتے ہیں جا ئیں تو کدھر جا ئیں۔