ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وائس چیئرمین واسا چوہدری شہبازاحمد نے حلقہ پی پی 148 کو چیلنج کردیا

وائس چیئرمین واسا چوہدری شہبازاحمد نے حلقہ پی پی 148 کو چیلنج کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمراسلم:وائس چیئرمین واساچودھری شہبازاحمد نے نئی حلقہ بندی کے مطابق بننے والے حلقے پی پی ایک سو اڑتالیس کو چیلنج کرتے ہوئے پرانے حلقہ کی بحالی کا مطالبہ کر دیا۔

وائس چئیرمین واسا چودھری شہباز احمد نے حلقہ پی پی ایک سو اڑتالیس کو چیلنج کردیا ہے۔ گلبرگ میں سٹی فورٹی ٹوسے گفتگو کرتے ہوئے وائس چئرمین واسا کا کہنا تھا کہ پی پی ایک سواڑتالیس میں مین جی ٹی روڈ کو کراس نہ کیا جائے، جبکہ اس حلقہ کی گلیوں میں باونڈری کو بنا دیا گیا ہے۔

چودھری شہباز احمد کا مزید کہنا تھا کہ نئی حلقہ بندی کےبعد پی پی ایک سو اڑتالیس کاحلقہ کوٹ خواجہ سعید سےشروع ہوتا ہے جس میں اسٹیشن اور گڑھی شاہو کو بھی شامل کرلیاگیاہےجس پرانہیں اعتراض ہےاوراسی حوالےسےاس کی حلقہ بندی کو چیلنج کیا گیا ہے۔