ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں دودھ و دہی کی مہنگے داموں فروخت جاری

شہر میں دودھ و دہی کی مہنگے داموں فروخت جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خادم: ماہ رمضان کے آغاز سے ہی شہر میں دودھ و  دہی کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے باعث شہری مشکل سے روزمرہ کی ضروری اشیاء حاصل کر پا رہے ہیں۔

 شہریوں کے مطابق سرکاری نرخوں پر دودھ و دہی کی دستیابی ممکن نہیں ہو سکی، جبکہ مارکیٹ میں اکثر علاقوں میں زائد نرخوں پر فروخت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق اس وقت شہر میں دہی 220 روپے فی کلو جبکہ دودھ 200 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ چند علاقوں میں یہ قیمتیں اس سے بھی زیادہ ہیں، جس نے عام شہریوں کو شدید تشویش میں ڈال دیا ہے۔

شہری انتظامیہ سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ مارکیٹ میں نرخوں پر قابو پائیں اور دودھ و دہی کی مناسب مقدار میں دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو مہنگائی کے اضافی بوجھ کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انھوں نے مزید کہا کہ مارکیٹ ریٹ اور سرکاری نرخوں کے درمیان فرق کو کم کرنے کے لیے متعلقہ اداروں کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔