ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 رمضان بازار میں مرغی کا گوشت کتنے روپے فی کلو فروخت ؟

 رمضان بازار میں مرغی کا گوشت کتنے روپے فی کلو فروخت ؟
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ابوبکر ارشد:ماہِ رمضان کے آخری اتوار کو وحدت کالونی رمضان بازار میں شہریوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔ بڑی تعداد میں لوگ آخری روزوں اور عید کی تیاریوں کے لیے خریداری میں مصروف رہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ رمضان بازار میں پھل، سبزیاں اور دیگر اشیائے ضروریہ کے ریٹس اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں مناسب ہیں، جس کی وجہ سے لوگ یہاں سے خریداری کو ترجیح دے رہے ہیں۔

رمضان بازار میں سرکاری نرخوں کے مطابق چینی 140 روپے فی کلو جبکہ 10 کلو آٹے کا تھیلا 850 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح مرغی کا گوشت 496 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہے۔

خریداروں کا کہنا ہے کہ رمضان بازاروں کے قیام سے مہنگائی کے دور میں عام آدمی کو کچھ ریلیف ملا ہے اور عید کی خریداری نسبتاً آسان ہوگئی ہے۔