ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزیوں اور پھلوں کی مقررہ نرخوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائیں ، ڈی سی لاہور

سبزیوں اور پھلوں کی مقررہ نرخوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائیں ، ڈی سی لاہور
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) علی اعجاز کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے اور شہر میں متعدد پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں کمی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پرائس مجسٹریٹس اور انتظامی افسران نے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے مختلف منڈیوں اور بازاروں میں کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر منڈیوں میں بولی کے عمل کی بھی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ قیمتوں کو قابو میں رکھا جا سکے۔ شہر کی منڈیوں میں پھلوں اور سبزیوں کی وافر مقدار میں آمد جاری ہے جس کے باعث قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

گزشتہ روز کے مقابلے میں خربوزہ 15 روپے سستا ہو کر 135 روپے فی کلو جبکہ انگور 20 روپے کمی کے بعد 420 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) علی اعجاز نے ہدایت دی ہے کہ قیمتوں میں کمی کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچائے جائیں اور سبزیوں و پھلوں کی فروخت ہر صورت مقررہ سرکاری نرخوں پر یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے کیلئے سپلائی چین کی مسلسل نگرانی بھی کی جائے۔