ویب ڈیسک : ایف آئی اے نے مختلف کارروائیوں کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث 2 ملزم گرفتار کرلیے ۔
ایف آئی اے نے گوجرانوالہ اور گجرات میں کارروائی کر کے 2 انسانی اسمگلر گرفتار کر لیے۔ حکام کے مطابق ایک ملزم نے شہری کو یونان بھجوانے کے لیے 41 لاکھ روپے وصول کیے تھے، جبکہ دوسرے ملزم نے شہری کو اٹلی بھجوانے کے لیے 10 لاکھ روپے لیے تھے۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں گرفتار ملزموں کے خلاف تھانہ ایف آئی اے میں مقدمات درج ہیں۔