(احمد منصور) ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو 18 مارچ کو طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے شیر افضل مروت کو 9 مارچ کو کیے گئے متنازع ٹویٹ کے معاملے پر انکوائری کیلئے طلب کیا ہے۔ بیرسٹر عقیل ملک کی شکایت پر شیر افضل مروت کو طلبی کا سمن ایف آئی اے سائبر کرائم کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔
اُنہیں 18 مارچ کو صبح 10 بجے الزام کے شواہد کے ساتھ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔