ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’پی ڈی ایم’لانگ مارچ،سے متعلق فواد چودھری کا ردعمل

’پی ڈی ایم’لانگ مارچ،سے متعلق فواد چودھری کا ردعمل
کیپشن: Fawad Chaudhary Reaction On PDM March
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پی ڈی ایم کی جانب سے 23مارچ کو لانگ مارچ کے اعلان کے بعد حکومتی وزراء  بیانات بھی سامنے آرہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فواد چودھری نے لکھا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ فضل الرحمنٰ کا اصل ایجنڈا اسلامی وزرائے خارجہ کی کانفرنس کے خلاف ہے، پہلے ہی کہا تھا، 15 سال بعد اسلامی وزراء خارجہ کانفرنس کا اجلاس ان کو ہضم نہیں ہو رہا۔

وفاقی وزیر نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اس لئے 23 مارچ کو اسلام آباد بلاک کرنا چاہتے ہیں جب پورا ملک یوم تشکر منا رہا ہو گا، ہم فسادیوں سے نبٹنا جانتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 23مارچ کو  لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے اور کارکنان کو قافلوں کی صورت میں اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔