حکومتی خزانے پر بو جھ پڑنے لگا، بھاری رقم کا مطالبہ

حکومتی خزانے پر بو جھ پڑنے لگا، بھاری رقم کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر : محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ہیلتھ انشورنس پروگرام کیلئے چار ارب دس کروڑ روپے مانگ لئے ۔ حکومت سے یہ گرانٹ ہیلتھ انیشیٹیو منیجمنٹ کمپنی نے مانگی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ہیلتھ انشورنس پروگرام کیلئے چار ارب دس کروڑ روپے مانگ لئے ہیں۔ حکومت سے یہ گرانٹ ہیلتھ انیشیٹیو منیجمنٹ کمپنی نے مانگی ہے۔ اس گرانٹ سے پنجاب بھر کے اضلاع میں ہیلتھ انشورنس کارڈ دئیے جائیں گے۔

محکمہ ہیلتھ اسٹیٹ لائف کو زیر التواء ادائیگیاں کرنے کیلئے یہ گرانٹ استعمال کرے گا۔ محکمہ ہیلتھ نے یہ گرانٹ فوری جاری کرنے کی درخواست کی ہے۔ محکمہ خزانہ نے یہ گرانٹ جاری کرنے کیلئے پی اینڈ ڈی سے رائے مانگ لی۔ پی اینڈ ڈی کی رائے کے بعد کابینہ کمیٹی گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دے گی۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer