شہباز شریف کی وزیراعلیٰ پنجاب کو شاباش

شہباز شریف کی وزیراعلیٰ پنجاب کو شاباش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) مسلم لیگ ( ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا سے بچاؤ، تحفظ اور علاج کے لئے جامع پالیسی اپنائی جائے، مزید وقت ضائع نہ کیا جائے، مرکزی اور صوبائی سطح پر کورونا کی مانیٹرنگ کا نظام قائم کیا جائے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے پروفیشنل ایڈوائس بارے چین سے رابطہ کیا جائے، منحرف ارکان کو دس دس کروڑ دینے کے بجائے کورونا کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے مناسب فنڈز مختص کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے باتوں، بیانات، دعووں اور پریس کانفرنسز کے بجائے اقدامات پر توجہ مرکوز کی جائے۔

اپوزیشن  لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت کورونا کے بڑھتے خطرات کی روک تھام میں تاحال مرکزی کردار ادا کرنے میں ناکام ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب اور سندھ حکومت کو شاباش ہے کہ انہوں نے کورونا خدشے کے باعث عوام کی جان بچانے کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔