ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

سعودی عرب میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) ایئرمارشل ارشد ملک کی کاوششیں کام آگئیں،سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے کو جدہ، مدینہ کیلئے خصوصی اجازت دیدی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں پھنسے ہوئے وطن واپسی کے منتظر پاکستانیوں کی سنی گئی، ایئرمارشل ارشد ملک کی کاوششیں کام آگئیں،سعودی ایوی ایشن نے پی آئی اے کو جدہ، مدینہ کیلئے خصوصی اجازت دے دی،پاکستان سے خالی جہاز جدہ اور مدینہ لینڈ کر سکیں گے, پی آئی اے کو 18 مارچ تک کی خصوصی اجازت دی گئی ہے،جدہ اور مدینہ سے عمرہ زائرین اورمسافروں کو 18 مارچ تک وطن پہنچایا جائیگا.

واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اقامہ ہولڈرز  کےلئے ڈیڈ لائن میں توسیع کےلئےسعودی ایوی ایشن کو خط لکھ تھا، سعودی عرب میں اس وقت 5000 سے زائد پاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں،پاکستان سول ایو ایشن اتھارٹی نے سعودی حکام سے ڈیڈ لائن میں 25 مارچ تک توسیع کی درخواست کی تھی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer