ٹریفک وارڈن سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے آئی جی پنجاب کا بڑا فیصلہ

ٹریفک وارڈن سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے آئی جی پنجاب کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ٹریفک وارڈن سسٹم کو صوبہ بھر میں بہتر بنانے کا فیصلہ آئی جی پنجاب میں صوبہ بھر میں ٹریفک پولیس کے لئے 800 ملین کی گاڑیاں موٹرسائیکلیں خریدنے کا فیصلہ۔    

تفصیلات کے مطابق بڑے شہروں میں وارڈنزسسٹم کی کامیابی کے بعد پنجاب بھر میں ٹریفک وارڈن سسٹم گزشتہ برس شروع کر دیا گیا تھا لیکن کم وسائل ہونے کی وجہ سے ٹریفک وارڈنز کو سڑکوں پر پٹرولنگ کرنے میں دشواری کا سامنا تھا۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے80 کروڑ روپے کی سمری حکومت کوارسال کردی گئی ہے، ٹریفک وارڈنز کے لیے سنگل کیبن گاڑیاں موٹرسائیکلیں ہیوی بائیک خریدی جائیں گی، سمری کی منظوری کے بعد ٹریفک پولیس کی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی خریداری کا عمل شروع کردیا جائے گا۔

 متعلقہ برانچ کا کہنا ہے کہ ج منظوری کےبعد کمپنیوں سے رابطہ کیا جائے گا اور کم ریٹ دینے والے کمپنی سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں رواں مالی سال میں ہی خریدی جائیں گی۔

Shazia Bashir

Content Writer