سٹی 42 : انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 1 پیسہ سستا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 278.32 روپے سے کم ہوکر 278.31 روپے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر16 پیسے اضافے سے 279.75 روپے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 1.15 روپے مہنگا ہوکر 326.74 روپے، برطانوی پاونڈ 1.06 روپے مہنگاہوکر 377.92 روپے، یو اے ای درہم 3 پیسے مہنگاہوکر 76.59 روپے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 74.93 روپے پر برقرار رہا ۔