وقاص احمد:انارکلی کے علاقے میں واقع کپڑے کے ایک گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے اور فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو ٹیموں نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے بھرپور کوششیں کیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے فائر فائٹنگ آپریشن کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا، جس سے قریبی عمارتوں اور املاک کو ممکنہ نقصان سے بچا لیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم آگ لگنے کی وجہ اور مالی نقصان کے حوالے سے مزید تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ متاثرہ گودام کا جائزہ لے کر نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔