ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عراق کی حکومت اور عوام ایران کے ساتھ کھڑے ہیں؛ وزیر اعظم السودانی

عراق کی حکومت اور عوام ایران کے ساتھ کھڑے ہیں؛ وزیر اعظم السودانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: عراقی وزیراعظم محمد شیعہ السودانی نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں انہوں نے ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ 

عراقی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شیعہ السودانی نے کہا کہ عراق کی حکومت اور عوام ایران کے ساتھ کھڑے ہیں جو صیہونی جارحیت کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عراق ایران کی سلامتی اور استحکام کے لیے پرعزم ہے کیونکہ یہ خطے کے امن و استحکام سے جڑا ہے۔

 انہوں نے زور دیا کہ عراق جنگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کوشاں ہے۔

 اس دوران ایرانی صدر پزشکیان نے عراق کے واضح اور دوٹوک مؤقف کی قدر کرتے ہوئے کہا کہ وہ صیہونی ہستی کے رویے اور خطے کے ممالک پر اس کے بار بار حملوں کی مذمت کرنے پر عراق کے شکر گزار ہیں۔