ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل کے تہران میں170 ملٹری اہداف پر حملے

اسرائیل کے تہران میں170 ملٹری اہداف پر حملے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسرائیل نے ایک بار پھر ایران پر حملوں میں دارالحکومت تہران میں مختلف اہداف کو نشانہ بنایا۔

 اسرائیلی فوج کے مطابق 50 جہازوں کےذریعے 170 ایرانی ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا گیا جبکہ تہران میں پاسداران انقلاب اور  ایرانی دفاعی نظام سےمنسلک اہداف کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 عرب میڈیا کے مطابق تہران کے وسطی علاقےمیں ایرانی پارلیمنٹ کی عمارت کےقریب دھماکوں کے بعد آگ لگ گئی جبکہ تہران کی شاہراہ طالقانی اور ولی عصر میدان کے قریب علاقوں میں دھماکےہوئے۔

 عرب میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ تہران میں پولیس ہیڈ کوارٹر پراسرائیلی ڈرون حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔

 تہران پر اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے حملے جاری رہے تو جوابی کارروائی انتہائی طاقتور اور فیصلہ کن ہوگی۔