ویب ڈیسک:معروف پاکستانی اداکارہ عنایہ خان نے حالیہ انٹرویو میں افغان کرکٹر راشد خان سے اپنی سوشل میڈیا گفتگو پر کھل کر اظہارِ خیال کیا ہے۔
اداکارہ عنایہ نے بتایا کہ ان کی راشد خان سے ملاقات اسنیپ چیٹ پر ایک مشترکہ دوست کے ذریعے ہوئی تھی اور وہ وقتاً فوقتاً ایک دوسرے سے رابطے میں رہتے ہیں۔
عنایہ خان نے واضح کیا کہ ان کا راشد خان سے کوئی رومانوی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی کرکٹر نے انہیں کبھی کسی قسم کی پیشکش کی۔
انہوں نے کہا کہ راشد خان پہلے سے شادی شدہ ہیں، ہم بس رسمی گفتگو کرتے ہیں، جب وہ کوئی میچ جیتتے ہیں تو میں انہیں سوشل میڈیا پر شاباش دیتی ہوں۔
عنایہ خان نے انکشاف کیا کہ وہ انسٹاگرام پر مرد فالوورز کے کمنٹس نہیں پڑھتیں کیونکہ ان میں سے کئی مرد لڑکیوں کے نام سے جعلی پروفائلز استعمال کرتے ہیں، میں صرف خواتین کے کمنٹس پڑھتی ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کئی صارفین شادی کی باتیں کرتے ہیں، لوگ مجھے سوشل میڈیا پر اپنی بیوی تک کہہ دیتے ہیں، مگر میں ابھی سنگل ہوں اور خوش ہوں، شادی میری ترجیح نہیں۔