ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، جوڑا قتل

پسند کی شادی کرنا جرم بن گیا، جوڑا قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

منظور حسین : مردان میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو قتل کردیا گیا، مقتولین اپنے رشتہ دار سے ملاقات کےلئے فیصل آباد سے مردان آئے تھے، ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی۔

تفصیلات کےمطابق تھانہ جبر کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، فائرنگ سے فیصل آباد سے آئے ہوئے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا، دونوں میاں بیوی فیصل آباد سے مردان اپنے خالہ زاد کے ہاں آئے تھے۔

 رات کو کسی نامعلوم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، ابتدائی معلومات کے مطابق لڑکی گھر سے بھاگ گئی تھی اور پسند کی شادی کی تھی۔