ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

''میں نے کچھ نگل لیا ہے''مرنے سے قبل  اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر  سنجے کپور کے آخری الفاظ

''میں نے کچھ نگل لیا ہے''مرنے سے قبل  اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر  سنجے کپور کے آخری الفاظ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:دو روز قبل لندن میں پولو کھیلنے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر جانے والے بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر، بھارتی صنعت کار سنجے کپور کے آخری الفاظ سامنے آ گئے۔

 سنجے کپور  آٹو مینوفیکچرر کمپنی کے سربراہ تھے جبکہ ان کی وجۂ شہرت اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر کے طور پر بھی تھی۔

 سنجے کپور کی موت کے فوراً بعد ان کی موت کی بظاہر عجیب نوعیت کی خبریں سامنے آئیں،  کچھ لوگوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی موت شہد کی مکھی کے ڈنگ سے ہوئی ہے۔

سنجے کپور کے آخری الفاظ کیا تھے؟
سنجے کپور کو لندن میں پولو کھیلتے ہوئے دل کا دورہ پڑا، دی ٹیلی گراف کے مطابق پولو میچ میں موجود گواہوں نے ارب پتی کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ میں نے کچھ نگل لیا ہے۔

ان الفاظ سے بہت سے لوگوں نے یہ سمجھا کہ انہوں نے کوئی کیڑا نگل لیا ہے، بعد میں رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے شہد کی مکھی نگل لی تھی۔

ان کے دوست اور کاروباری ساتھی سہیل سیٹھ نے اے این آئی کو بتایا کہ بظاہر انگلینڈ میں ایک پولو میچ کے دوران شہد کی مکھی نگلنے کے بعد سنجے کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے، تاہم مصدقہ ذرائع سے اس دعوے کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔

سنجے کپور کی کمپنی سونا کومسٹار نے اپنے بیان میں ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ بتائی، لیکن مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

 یاد رہے کہ کرشمہ کپور نے 2004ء میں سنجے کپور سے شادی کی تھی، سنجے کی کرشمہ سے یہ دوسری شادی تھی اور ان کے 2 بچے ہیں۔

 اس جوڑے نے 2016ء میں علیحدگی اختیار کی تھی جس کے بعد کرشمہ نے طویل قانونی جنگ کے بعد بچوں کو حاصل کیا اور اب وہ والدہ کے ساتھ ممبئی میں قیام پزیر ہیں۔

کرشمہ کپور سے طلاق کے 1 سال بعد سنجے نے پریا سچدیو نامی ماڈل سے تیسری شادی کی تھی۔