ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہربنس پورہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ہربنس پورہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  سٹی42: لاہور کے علاقے ہربنس پورہ، قلندرپورہ میں قتل کی ایک واردات ،نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا۔

واقعے کے بعد اہل علاقہ نے فوری طور پر 15 ایمرجنسی پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس موقع پر پہنچی اور فرانزک ٹیموں کی مدد سے شواہد اکٹھے کر لیے گئے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت شایان سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کے محرکات اور ملزمان کی شناخت کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔