ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز گل کے بھائی کی عدم بازیابی: ایس پی، اے ایس پی کو معطل کرنے کا حکم

 شہباز گل کے بھائی کی عدم بازیابی: ایس پی، اے ایس پی کو معطل کرنے کا حکم
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے بھائی کو بازیاب نہ کرانے پر ایس پی اور اے ایس پی کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔

  لاہور ہائیکورٹ نے شہباز گل کے بھائی غلام شبیر کو بازیاب نہ کرانے کیخلاف درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا، جسٹس امجد رفیق نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔

تحریری فیصلے کے مطابق آئی جی سینئر پولیس افسر کو مغوی کی بازیابی کیلئے تعینات کرے، عدالت نے دس جون کو مغوی کی بازیابی کا حکم دیا، اے ایس پی مغوی کی بازیابی کیلئے عدالت کو مطمئن نہ کرسکے، عدالتی حکم پر ایس پی اخلاق نے پیش ہو کرعدالت کے سامنے سرد مہری کا مظاہرہ کیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ ایس پی نے کہا اگر درخواستگزار پولیس سے تعاون کرے تو مغوی کی بازیابی کیلئے کوشش کی جائیگی، پولیس افسروں کا رویہ واضع طور پر عدالتی حکم عدولی ہے، پولیس نے چار دنوں میں مغوی کی بازیابی کے لئے کوشش ہی نہیں کی، ایس پی نے آئندہ سماعت تک مغوی کی ہر صورت بازیابی کیلئے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی۔

عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا کہ عدالت نے مغوی کی بازیابی کیلئے ایس پی کے بیان پر اسے ایک اور موقع دے دیا، مغوی کی برآمدگی کی کوشش اور نگرانی کیلئے سینئر افسر تعینات کرے، مغوی کی بازیابی کیلئے گھر سے فیصل آباد اور اسلام آباد تک جدید آلات سے ڈھونڈا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ کے تحریری فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ جیوفینسنگ، سی سی ٹی وی، سیف سٹی، موٹروے اور دیگر ذرائع سے مغوی کو ٹریس کیا جائے، مغوی کی بازیابی کیلئے میڈیا کے ذرائع بھی استعمال کیے جائیں۔ 

Ansa Awais

Content Writer