ویب ڈیسک: توشہ خانہ کیس میں نیب نے چیئر مین پی ٹی آئی کو کل طلب کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے، نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ توشہ خانہ انکوائری میں کل 10بجے نیب آفس میلوڈی پیش ہوں، چیئر مین پی ٹی آئی کو متعلقہ ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔