ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عروہ حسین اپنے سسرال میں خوش، تصاویر وائرل

عروہ حسین اپنے سسرال میں خوش، تصاویر وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: طویل عرصے سے پاکستانی خوبرو، معروف اداکارہ و گلوکارہ عروہ حسین اور اداکار فرحان سعید کی علیحدگی کی خبروں کے بعد اب اچھی خبریں سامنے آرہی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر عروہ حسین نے نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنے سسرال میں بہت خوش ہیں۔ان تصاویر میں انہیں چند بچوں کے ہمراہ خوش و خرم انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ بچے ان کے شوہر اور گلوکار و اداکار فرحان سعید کے بھتیجے ہیں۔اداکارہ کی پوسٹ کے کیپشن سے ان بچوں کے بارے میں معلوم ہوتا ہے کہ یہ کون ہیں اور ان کے نام کیا ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ان کے شوہر اور گلوکار و اداکار فرحان سعید کے ساتھ تصویروں کا مطالبہ کر دیا ہے۔ دوسری جانب عروہ حسین کی انسٹا اسٹوری سے معلوم ہوتا ہے اداکارہ لاہور میں اپنے سسرال میں بہترین وقت گزار رہی ہیں اور اپنی جیٹھانی کے ہاتھوں سے تیار کردہ مزیدار کھاوسے کو بھی انجوائے کر رہی ہیں۔

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2023-06-15/1237364_2820698_rwa_updates.jpg

خیال رہے کہ طویل عرصے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب اداکارہ نے اپنے کسی سسرالی رشتہ دار کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔ اس سے قبل انہیں بیشتر اوقات اپنی بہن اور اداکارہ ماورا حسین اور اپنے والدین کے ہمراہ ہی دیکھا گیا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer