ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کیلئے بری خبر، آئل اور گھی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ

Oil and Ghee Prices
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہر  میں مہنگائی کے سونامی کی تباہ کاریاں جاری ،درجہ دوم کے گھی کی قیمتوں میں تسلسل کیساتھ اضافے  کا سلسلہ جاری ہے۔

شہر کی اوپن مارکیٹ میں درجہ دوم کے گھی اور آئل کی قیمتوں میں 5 روپے فی کلوگرام کا اضافہ ہوگیا۔آئل اور گھی کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اضافے نے شہریوں کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے ۔

درجہ دوم کا گھی 5 روپے بڑھ کر ہول سیل میں 561 روپے فی کلوگرام میں فروخت ہورہا ہے۔شہریوں کو درجہ دوم کا گھی پرچون فروشوں سے 570 روپے فی کلوگرام میں ملے گا گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے ملز مالکان کا کہنا ہے کہ خام مال کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گھی کے نرخ بڑھے۔ گھی اور آئل مینوفیکچررز نے درجہ دوم کے گھی اور آئل کی  نئی ہول سیل قیمت کا اطلاق کر دیا ہے ۔

 
 

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر