(سٹی42)پاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی اور جنوبی افریقہ کے بلے بازفاف ڈوپلیسی کی اہلیہ اپنے شوہر کے لئے پریشان ہوگئیں،میچ کے دوران فاف ڈوپلیسی سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کےسنسنی خیزابوظہبی میں مقابلے جاری ہیں، گزشتہ ہونے والے ایک میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی اور جنوبی افریقہ کے بلے بازفاف ڈوپلیسی زخمی ہوگئے تھے،پشاور زلمی کیخلاف میچ میں فیلڈنگ کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے شدید زخمی ہونے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاف ڈوپلیسی کی انجری نے اہلیہ کو بھی پریشان کردیا۔
میچ کے ددوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کھلاڑی فاسٹ باولرمحمد حسنین سے ٹکرا گئے تھے جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا،فاف ڈوپلیسی کے زخمی ہونے پراہلیہ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری پر شوہر کی انجری کے حوالے سے پریشانی کا اظہار کیا ہے،انہوں نے لکھا کہ ’یہ مجھے اس وقت شدید پریشان کررہا ہے، انہیں ضرور ہسپتال لے جایا گیا ہوگا۔‘