ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا سے شرح اموات کتنے فیصد رہ گئی؟

corona patient
کیپشن: corona patient
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں میں نمایاں کمی ہو گئی ہے تاہم اموات کا سلسلہ مکمل طور پر تھما نہیں۔

 تفصیلات کے مطابق شہر میں کورونا وائرس میں مبتلا 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میں کورونا کے 274 مریض داخل ہیں،کورونا وائرس میں مبتلا 70 مریضوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے  جو وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔

 کورونا کیسز میں کمی کے بعد کورونا آئی سی یوز کے 75 فیصد بیڈز خالی ہیں،ہائی ڈپنڈنسی یونٹس کے صرف 14 فیصد بیڈز مریضوں کے زیر استعمال ہیں جبکہ شہر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے 50 نئے مریضوں کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

  ملکی مجموعی صورتحال کی بات کریں تو موذی وبا کورونا وائرس کے سبب ملک بھرمیں مزید59 افراد انتقال کر گئے جبکہ کورونا مریضوں کے838 نئےکیسز  سامنے آئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.39فیصد ہوگئی ہے۔

  کورونا سے پاکستان میں اموات کی مجموعی تعداد21 ہزار782 اور مثبت کیسز کی تعداد 9لاکھ43 ہزار27 ہوگئی ہے۔ایکٹو کیسز کی تعداد40ہزار929ہے اور 8 لاکھ80 ہزار316 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

 کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 548 افراد انتقال کر چکے ہیں جبکہ صوبہ سندھ میں 5 ہزار 256، صوبہ خیبرپختونخوا 4 ہزار 234، دارالحکومت اسلام آباد 773، گلگت بلتستان 108، صوبہ بلوچستان میں 294 اور آزاد کشمیر میں 569 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔