عیدالفطر، ہسپتالوں میں زیر علاج 1500 سے زائد مریضوں کو چھٹی مل گئی

عیدالفطر، ہسپتالوں میں زیر علاج 1500 سے زائد مریضوں کو چھٹی مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی فراز بھٹی:ہم بھی کیوں نہ عید منائیں، شہر کے مختلف بڑے ہسپتالوں میں زیر علاج 1500 سے زائد مریضوں نے چھٹی لے لی، آبائی علاقوں اور گھروں کو چلے گئے ہیں۔

ہر کسی کی کوشش ہوتی ہے کہ عید اپنوں کے ساتھ منائی جائے۔ اسی طرح لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں بھی داخل مریضو ں کی بڑی تعداد نے خوشی منانے کا موقع ضائع نہیں کیا اور ڈسچارج لے لیا ہے۔جناح ہسپتال سے 250، گنگا رام سے 200، جنرل سے 300 ، میو ہسپتال سے بھی 300 سےزائدمریضوں نے چھٹی لے لی ہے۔ گورنمنٹ نواز شریف ہسپتال سے 100 ،سروسز سے 175، شاہدرہ ہسپتال سے 55 مریض چلے گئے۔

اس خبر کو لازمی پڑھیں:حلقہ این اے120، ڈسپنسریاں کروڑوں لگانے کے بعد بنیادی سہولیات سے محروم

ڈاکٹرز اور ہسپتال سربراہان کا کہنا ہے کہ ایسےمریض جن کی باری عید کے بعد ہے یا ڈسچارج ہونے والے ہوں تو انکو جانے دیا جاتاہے، صرف پینل کے مشورے کے بعد اجازت ملتی ہے۔ کریٹیکل مریضوں کو چھٹی نہیں دی جاتی۔ مریضوں اور انکے لواحقین کا بھی کہنا ہے کہ اپنوں کے ساتھ عید منا کر خوشی سے آدھی صحت خود بخود بہتر ہوجاتی ہے۔