زاہد چوہدری:قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کی ڈسپنسریوں کی تزئین و آرائش پر کروڑوں روپے لٹا دیئے گئے۔ خستہ حال عمارتوں کی مرمت ہوئی نہ ان میں جدید تشخیصی مشینری فراہم کی گئی، صرف رنگ و روغن پر پونے پندرہ کروڑ خرچ کر دیئے گئے۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میں ضمنی انتخابات کے دوران حلقے میں واقع ہیلتھ فسیلیٹیز کی اپ گریڈیشن اور ان میں جدید طبی مشینری فراہم کرنے کیلئے بیس کروڑ روپے سے زائد کی خطیر رقم فراہم کی گئی تھی۔ این اے 120 میں ڈسپنسریوں کی تزئین و آرائش خاص طور پر ڈسپنسریوں کے رنگ و روغن کے منصوبے پر پونے پندرہ کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کر دی گئی ہے لیکن ان ڈسپنسریوں میں ایکسرے پلانٹ، الٹراساؤنڈ سمیت دیگر طبی مشینری فراہم نہیں کی گئی.حالانہ مشینری کی خریداری کیلئے بھی چھ کروڑ روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے تھے لیکن ان فنڈز کو استعمال میں نہیں لایا گیا۔