قذافی بٹ: تحریک انصاف کے قائدین چوہدری محمد سرور ٹوبہ ٹیک سنگھ، میاں محمودالرشید ،عبدالعلیم خان ،جماعت اسلامی کے سینیٹرسراج الحق اورسربراہ عوامی تحریک ڈاکٹرطاہرالقادری سمیت دیگراہم رہنما لاہورمیں عید منائیں گے۔
سٹی 42 ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال، شعیب صدیقی، ڈاکٹر یاسمین راشد، ولید اقبال، حماد اظہر، شبیر سیال لاہور میں عید منائیں گے ۔ جمشید اقبال چیمہ، اعجاز ڈیال ،اعجاز احمد چودھری بھی لاہور میں عید منائیں گے۔ امیدوار نماز عید اپنے اپنے حلقوں میں ووٹرز کے ساتھ پڑھیں گے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں:بڑی خبر،لاہوریوں کوعید کے تینوں دن عیدی ملے گی
دوسری جانب سینٹر سراج الحق، لیاقت بلوچ، امیر العظیم ، فریداحمد پراچہ لاہور میں عید منائیں گے۔ سینٹر سراج الحق نماز عید کے بعد منصورہ میں کارکنوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری ماڈل ٹاون میں عید منائیں گے۔